۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مسجد اقصی

حوزہ/ حماس نے صیہونی حکومت کی جانب سے مسجد الاقصی کے نیچے سرنگ کی تعمیر کی شدید مخالفت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مسجد الاقصی کے بالکل نیچے ناجائز صیہونی حکومت کی جانب سے سرنگ کی تعمیر کے خلاف احتجاج کیا ۔

حماس کا کہنا ہے کہ یہ صہیونیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کو تباہ کرنے کی ایک اور چال ہے۔ حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی کبھی بھی صہیونیوں کی ایسی کسی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

ناجائز صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی کو تباہ کرنے اور فلسطینی علاقوں کو یہودی علاقہ بنانے کے مقصد سے مسجد الاقصی کے قریب کئی سرنگیں کھودی ہیں، اس کا بنیادی مقصد مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچانا ہے، یہ غیر قانونی حکومت اپنے وژن کے مطابق اس جگہ پر عبادت گاہ بنانا چاہتی ہے۔

اس حکومت نے حال ہی میں جس سرنگ کا افتتاح کیا ہے وہ 200 میٹر لمبی اور 12 میٹر گہری ہے۔ اس صہیونی سرنگ کے اندر تصویروں کی ایک نمائش لگائی گئی ہے جس میں اس حکومت کی کہانی کے مطابق بیت المقدس کی تاریخ کو دکھایا گیا ہے، اس مقصد کے لیے ایک ویڈیو بھی تیار کی گئی ہے جس میں یہودیوں کے نقطہ نظر سے یہودیوں کی نام نہاد عبادت گاہوں کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔

تحریک حماس نے اپنے بیان میں قدس اور مسجد اقصیٰ کو صہیونیوں کے ساتھ مسلسل تنازعات کا مرکز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہودی آباد کاری، یہودیت، تقسیم، نقل مکانی اور قدس اور مسجد اقصیٰ پر تجاوزات کو قانونی حیثیت یا خودمختاری نہیں ملتی، صیہونی حکومت اور ہماری قوم انقلابی رہے گی اور ہر طرح سے ان کا دفاع کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .